09:23 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

حج و عمرہ زائرین کے لیے سعودی عرب کا بڑا اقدام

سعودی عرب نے حج و عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں، جن کے تحت جدید ڈیجیٹل سروسز میں مزید بہتری لائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، سعودی عرب کی ڈیجیٹل ایپ ’نسک‘ میں نئی سہولیات شامل کی گئی ہیں، تاکہ زائرین کو ایک ہی پلیٹ فارم پر زیادہ سے زیادہ خدمات فراہم کی جا سکیں۔ اب یہ ایپ 100 سے زائد ممالک میں دستیاب ہے اور 10 مختلف زبانوں میں استعمال کی جا سکتی ہے۔

نئی خدمات میں نسک تسبیح، حصن المسلم، روزمرہ کی دعائیں اور اذکار، حرمین شریفین سے تلاوت، آگاہی کارڈز، تاریخی مقامات کی تفصیلات، مختلف مقامات کے نقشے اور خصوصی پروموشنز کی معلومات شامل کی گئی ہیں۔

مزید یہ کہ نسک ایپ کو 25 سرکاری اداروں سے منسلک کیا گیا ہے اور اسے جدید ڈیجیٹل نظام کے تحت آپریٹ کیا جا رہا ہے، جس سے زائرین کو ایک بہتر اور آسان تجربہ فراہم کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION